پاکپتن میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم، ٹینٹ سٹی بھی سج گئے، سیلاب متاثرین کا ریڈ کارپٹ پر استقبال

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ٹیم کی خدمات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ٹیم سیلاب زدگان کی خدمت کے لئے ہر جگہ سرگرم عمل ہے۔ پاکپتن میں سیلاب زدگان کے لئے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا اور ٹینٹ سٹی بھی سج گئے۔ سیلاب زدگان کے استقبال کے لئے فلڈ ریلیف کیمپ میں ریڈ کارپٹ بچھائے گئے۔ ٹینٹ سٹی میں سیلاب زدگان کے قیام کے لئے بہترین انتظامات کے ساتھ ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ بھی پیش خدمت کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پوسٹ آفس کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب
مویشیوں کے لئے امداد
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدہ فارمر کے مویشیوں کے لئے مفت چارے کی فراہمی جاری ہے۔ پاکپتن کے نواحی علاقے دھکڑ میں سیلاب متاثرین حکومت کے انتظامات پر خوش ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب زدگان کے لئے قائم ریلیف کیمپ میں مچھر مار اور جراثیم کش ادویات کا سپرے بھی کیا جارہا ہے۔ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں بھی فلڈ ریلیف کیمپ کی صفائی پر مامور ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین کے لئے فیلڈ ہسپتال موجود، ڈاکٹر اور عملہ سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ
تحائف اور عوامی تاثرات
وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو تحائف بھی پیش کیے جارہے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم بزرگ خاتون نے بتایا کہ "ساڈے جانوراں نوں پٹھے وی دے رہے نیں، تے ساڈا وی خیال رکھدے نیں"۔
سیلاب متاثرین کے تجربات
دھکڑ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرہ شخص نے کہا کہ ہمارا گھر سیلاب کی زد میں آگیا، ریسکیو ٹیمیں خود جا کر ریلیف کیمپ تک لائیں۔
فلڈ کیمپ میں مقیم فارمر نے کہا کہ نہ صرف ہمیں کھانا مل رہا بلکہ مویشیوں کے لئے چارہ بھی مہیا کیا جارہا ہے۔