جوا ایپ کی تشہیر کا معاملہ، معروف یوٹیوبر مدثر حسن لاہور سے گرفتار
سوشل میڈیا پر جوا ایپس کی پرموشن کا مقدمہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) — سوشل میڈیا پر جوا ایپس کی پرموشن کیس میں سائبر کرائم ایجنسی نے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر مدثر حسین عرف ساکھی حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم ، ہر شہر میں گورننس کی ایکسی لینس نظر آنی چاہیے: مریم نواز
مدثر حسین کی گرفتاری
صحافی محمد عمیر کے مطابق معروف یوٹیوبر مدثر حسن کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ مدثر حسن کے علاوہ معروف یوٹیوب چینل سسڑالوجی سمیت 3 چینلز کے خلاف جوئے کی پرموشن کی انکوائری چل رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
معروف یوٹیوبر مدثر حسن کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، مدثر حسن کے علاوہ معروف یوٹیوب چینل سسڑالوجی سمیت تین چینلز کے خلاف جوئے کی پرموشن کی انکوائری چل رہی ہے۔ pic.twitter.com/FbaCe5bw13
— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 3, 2025








