کون سا سیاستدان کس شوگر مل میں حصے دار، ایس ای سی پی نے تفصیلات جاری کر دیں

پاکستان میں سیاسی شخصیات کی شوگر ملز میں شیئرز کی موجودگی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں مختلف سیاسی اور دیگر معروف شخصیات شوگر ملز میں شیئرز کی مالک نکلیں، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی دستاویزات میں تفصیلات سامنےآگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر قید کاٹنے کے بعد سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

ایس ای سی پی کی رپورٹ

ڈان نیوز کے مطابق ایس ای سی پی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی ذیلی کمیٹی کی سفارش پر ڈیٹا تیار کیا، جس کے مطابق شوگر ملوں میں شیئرز رکھنے والوں میں حمزہ شہباز شریف، سلمان حمزہ شریف، سالک حسین، مونس الٰہی، ذکاءاشرف، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، میاں عامر محمود اور خواجہ عبد الغنی مجید سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اپوزیشن خصوصا ًپی ٹی آئی ایوان میں فوری اور بامقصد مذاکرات کریں،ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان

شیئر ہولڈرز کی تفصیلات

دستاویز کے مطابق العربیہ شوگرملز میں حمزہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت دیگر شیئر ہولڈرز ہیں۔ اسی طرح رمضان شوگرملز میں حمزہ شہباز شریف، سلمان حمزہ شریف، نصرت شہباز شیئر ہولڈر ہیں۔ پنجاب شوگر ملز کے شیئرز ہولڈرز میں چوہدری شجاعت حسین اور سالک حسین سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کہا جاتا ہے آپ اتنی اچھی، سلیقہ والی ہیں، مسلمان ہوجائیں: سنیتا مارشل

دیگر شوگر ملز میں شیئرز

آر وائی کے ملز میں مونس الہٰی اور مخدوم عمر شہریار سمیت دیگر شیئر ہولڈر ہیں، جبکہ ٹنڈواللہ یار شوگرملز میں خواجہ عبد الغنی مجید 100 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔ اشرف شوگر ملز میں ذکا اشرف سمیت دیگر شیئر ہولڈر ہیں، اور رحیم یارخان شوگر انڈسٹری میں میاں عامر محمود سمیت دیگر کے شیئرز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رکی ہوئی زبان مشین کی طرح چلنے لگی، اس نے رٹے رٹائے الفاظ میں تاریخ بیان کرنا شروع کی، آگے بڑھے تو وہ عظیم ا لشان مگر مصنوعی پہاڑی نظر آئی

مزید شوگر ملز کے شیئر ہولڈرز

ایس ای سی پی کی دستاویز کے مطابق مدینہ شوگرملز میں محمد رشید اور محمد مجتبٰی سمیت دیگر حصے دار ہیں، جبکہ فاطمہ شوگر ملز میں عباس مختار، فیصل مختار اور فواد مختار سمیت دیگر افراد کے شیئرز ہیں۔ اتحاد شوگر ملز میں مخدوم ہاشم جوان بخت، مخدوم عمر شہریار سمیت دیگر کے شیئرز ہیں، اور بلوچ شوگر ملز میں دوست علی مزاری اور طارق علی مزاری شیئر ہولڈر ہیں۔

چوہدری اور چیمہ شوگر ملز

چوہدری شوگر ملز میں عبد العزیز عباس شریف، عبد اللہ یوسف شریف، شریف ٹرسٹ سمیت دیگر کے شیئرز ہیں، جبکہ چیمہ شوگر ملز میں چوہدری انور علی، سردار محمد عارف نکئی اور محمد شفیع سمیت دیگر شیئر ہولڈر ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...