خیبر پختونخوا، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل شہید

واقعہ کا خلاصہ
کرک (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات
پولیس ترجمان کے مطابق بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز اور 2 پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق پولیس پارٹی گشت پر نکلی تھی۔