نیا مون سون سسٹم؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کراچی میں مون سون کی پیشگوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیج بنگال سے آنے والے مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں بارشیں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق پیش گوئی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جس دن انصاف ہوگا عمران خان آدھے گھنٹے میں جیل سے باہر ہوں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
محکمہ موسمیات کی معلومات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف قانون دان نے 26ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کے خلاف قرار دے دیا
سسٹم کی حرکت
حالیہ سسٹم مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے جو 6 یا 7 ستمبر کو بھارتی راجستھان اور گجرات کے قریب پہنچ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار نمیر خان کی خوابوں کی لڑکی کون ہے؟
بارش کا امکان
مون سون سسٹم کے زیر اثر جنوب مشرقی سندھ میں 7 ستمبر سے بارش کا امکان ہے جبکہ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔
حتمی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے قریب آنے پر کراچی میں بارش کے حوالے سے حتمی پیشگوئی کی جا سکے گی۔








