جناح ہاؤس حملہ کیس؛ علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت منظور ہو گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے شیر شاہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔