فلم گھونگھٹ کے دوران صائمہ پر عاشق ہوگیا تھا، سید نور کا اعتراف

سید نور کا محبت کا انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نامور ڈائریکٹر سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی کی فلم ’ گھونگھٹ ‘ کے دوران وہ اداکارہ صائمہ کے عاشق ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس (ٹوئٹر) کا صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کو فراہم کرنے کا فیصلہ
فلم گھونگھٹ کی کہانی
ایک انٹرویو کے دوران سید نور نے ماضی کی سپر ہٹ فلم ’ گھونگھٹ ‘ کی تیاری اور اس دوران شان اور صائمہ کو کاسٹ کیے جانے سے متعلق کہانی سنائی۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک میں جائے نماز پر بیٹھی خاتون کو قتل کردیا گیا
کاسٹنگ کے چیلنجز
دوران انٹرویو سید نور نے انکشاف کیا کہ فلم ’ گھونگھٹ ‘ کیلئے نیلی اور نعمان اعجاز کو کاسٹ کیے جانا تھا لیکن ان دونوں اداکاروں کے جانے کے بعد اس وقت کے دو ناکام اداکار ( شان صائمہ) فلم گھونگھٹ کا حصہ بنے۔ لیکن فلم ریلیز ہونے کے بعد شان اور صائمہ کے کم بیک کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ایران تعلقات میں نئی بلندیاں، باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
اداکاروں کے انتخاب کی جھلک
سید نور کے مطابق شان کا کردار نعمان اعجاز کو کرنا تھا لیکن نعمان اعجاز نے کسی مسئلے کی وجہ سے معذرت کرلی تو پھر مجھے موقع مل گیا اور میں نے شان کو وہ کردار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نومئی کے واقعات میں عمران خان کی ضمانت سے متعلق فیصلہ سنادیا گیا
فلم کی کامیابی کے قصے
سید نور نے مزید بتایا کہ میرے اس فیصلے پر فلم کے ہدایتکار پہلے پہل تو راضی نہ ہوئے حتیٰ کہ فلم خریدنے والوں نے بھی شان کا نام سن کر منع کر دیا تھا اور پیسے واپس مانگ لیے تھے لیکن پھر میرے کہنے پر اس فلم کیلئے شان کو کاسٹ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیہوش خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سخت سزا سنادی گئی
صائمہ کی شمولیت کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ اس فلم کی دوسری چوائس صائمہ تھی، اس کردار کیلئے بھی اداکارہ نیلی کو کاسٹ کیے جانا تھا لیکن نیلی بھی چلی گئیں جس کے بعد مجھے کہا گیا کہ نیلی کی جگہ صائمہ کو کاسٹ کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کے سلسلے میں تقسیم کی جانیوالی نیاز کے ڈبوں پر بھی “وزیراعلیٰ پنجاب” کی پرنٹنگ، ویڈیوز وائرل
محبت اور شادی کا آغاز
سید نور نے اعتراف کیا کہ فلم گھونگھٹ کے دوران میں صائمہ کا عاشق ہوگیا تھا اور اسی فلم کے بعد آگے چل کر میری اورصائمہ کی شادی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا ایران پر حملے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے کہاں سے پرواز بھری؟ ایران کا دعویٰ سامنے آگیا
پہلی شادی کا ذکر
واضح رہے کہ ہدایتکار سید نور نے پہلی شادی رخسانہ نور سے کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے، سید نور کی پہلی اہلیہ کا اب انتقال ہوچکا ہے۔
شادی کے بارے میں اعتراف
صائمہ سے شادی سے متعلق سید نور نے ماضی میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ صائمہ سے ان کی شادی 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چوڑیاں‘ کے بعد ہوئی تھی مگر انہوں نے اس کا اعتراف 2007 میں تقریباً 10 سالوں بعد کیا۔