ٹک ٹاکرز اور اداکار اپنا کام چھوڑ دیں، یہ کام سیاستدانوں نے شروع کردیا ہے: مومنہ اقبال کا طنز
مومنہ اقبال کی تنقید
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں سیلاب کے دوران سیاستدانوں کے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 243 میں ترمیم قومی سلامتی، دفاعی ڈھانچے اور کمانڈ اسٹرکچر پر سنگین اثرات مرتب کرے گی، شیریں مزاری
سوشل میڈیا پر تنقید
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے طنز کیا اور لکھا 'میری تمام یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور اداکاروں سے درخواست ہے کہ اپنا کام چھوڑ دیں کیونکہ یہ کام ہمارے ملک کے سیاستدانوں نے شروع کردیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
سیاستدانوں کی کارکردگی
مومنہ اقبال نے لکھا 'سیاستدان یہ کام ہم سے بہت اچھا کررہے ہیں، خاص طور پر ان کے کانٹنٹ کرئیٹرز اور کیمرا مین'۔
یہ بھی پڑھیں: مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمدہ ایل این جی پر انحصار کا تجربہ ناکام، کے الیکٹرک نے 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا
عوامی مسائل پر تبصرہ

اداکارہ کے مطابق 'ہم کوئی بیوقوف قوم ہیں کہ دس پندرہ منٹ میں اپنے اپنے حلقے میں پانی میں اتر کر غائب ہوجانے والے لوگ، یہ کریں گے ملک کی حفاظت؟'
جانی نقصان پر تشویش
مومنہ اقبال نے کہا 'یہ لوگ کہتے ہیں جانی نقصان نہیں ہوا، خود محلوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو کیا خبر کسی کی سالوں کی محنت ڈوب گئی، اس سے بڑا جانی نقصان کیا ہوگا، کہ کوئی مر بھی جائے اور زندہ بھی رہے، یہ تو کمال ہوگیا۔'








