وزیر اعظم ملائیشیا کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم ملائیشیا کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب
دورے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ اپنے ملائیشین ہم منصب انوار ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
اعلان کا پس منظر
یہ اعلان ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں اپنے ملک کے 68 ویں قومی دن کی تقریب کے موقع پر کیا۔
تقریب کی اہمیت
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے کیک کاٹنے کی رسم ادا کی۔ ملائیشین ہائی کمشنر نے اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔








