امریکن بٹ کوائن کے شیئرز میں 60 فیصد اضافہ، قیمت 6.90 ڈالر سے 11 ڈالر تک جا پہنچی

امریکن بٹ کوائن کے شیئرز میں زبردست اضافہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کی کمپنی امریکن بٹ کوائن (ABTC) کے شیئرز، گریفون ڈیجیٹل مائننگ کے ساتھ شراکت کے چند گھنٹوں میں 60 فیصد بڑھ کر قیمت 6.90 ڈالر سے 11 ڈالر تک جا پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیراعظم نے جنرل سیدعاصم منیرکو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ سے نواز دیا
نئی ایکویٹی ریزنگ کا منصوبہ
امریکن بٹ کوائن نے 2.1 بلین ڈالر کی نئی ایکویٹی ریزنگ کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ بٹ کوائن مائننگ آپریشنز کو وسعت اور کمپنی کے بٹ کوائن ہولڈنگز میں اضافہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ سے لیگی رہنما مائی وڈیری کی سیلاب متاثرین میں چائے کا کپ اور ایک ایک رس تقسیم کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
بٹ کوائن کی موجودہ حالت
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کی کمپنی اب تک 2,443 بٹ کوائنز اپنے خزانے میں جمع کر چکی ہے، جن کی موجودہ قیمت 160 ملین ڈالر سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: مویشی بیوپاریوں سے ایک کروڑ روپے لوٹنے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار
کمپنی کا ماڈل
کمپنی کا ماڈل مائننگ کے ساتھ بٹ کوائن کو بطور اثاثہ رکھنے پر مبنی ہے، جیسے دیگر بڑی کمپنیاں مثلاً Marathon Digital کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، 12 ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد
امریکن ڈیٹا سینٹرز اور اسٹریٹجک شراکت داری
مارچ 2025 میں ٹرمپ برادران کے امریکن ڈیٹا سینٹرز اور کینیڈین مائنر Hut 8 کے اشتراک سے یہ کمپنی وجود میں آئی، معاہدے کے تحت Hut 8 کے پاس 80 فیصد ملکیت ہے۔
2025 کی کامیابی
امریکن بٹ کوائن کی اس شاندار شروعات کو 2025 کی سب سے بڑی ہائبرڈ کرپٹو مارکیٹ کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔