کیا پاک، بھارت وزرائے اعظم ’’ٹاکرے‘‘ کا امکان ہے؟

پاک بھارت وزرائے اعظم کے متوقع ٹاکرے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک، بھارت وزرائے اعظم کے ’’ٹاکرے ‘‘کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب

سینئر صحافی ’’صالح ظافر‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جب وزیر اعظم شہباز شریف نیویارک پہنچیں گے تو یہ ان کی 73 ویں سالگرہ گزرنے کا تیسرا دن ہوگا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اسی دن خطاب کریں گے، جو اپنی 76 ویں سالگرہ کے 9 دن بعد یہ خطاب کر رہے ہوں گے۔ دونوں وزرائے اعظم 23 ستمبر کو صدر ٹرمپ کے استقبالیہ میں شرکت کر سکتے ہیں جو پاکستان کے وزیر اعظم کی سالگرہ ہے۔

ون ٹو ون ملاقات کی درخواست

پاکستان نے نیویارک میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون ٹو ون ملاقات کی درخواست کی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کی بولی اور الزامات کی توقع

معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم اس دن صبح کے وقت خطاب کریں گے اور وہ اس دن خطاب کرنے والے چھٹے رہنما ہوں گے جبکہ شہباز شریف 15 نمبر کے مقرر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگائے جانے کی توقع ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...