سیلاب متاثرین کی امداد؛ پوری قوم ایک ساتھ۔ سول ڈیفنس رضاکاروں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل جاری

سیلاب متاثرین کی امداد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’’سیلاب متاثرین کی امداد؛ پوری قوم ایک ساتھ‘‘ کے عزم کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس رضاکاروں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل جاری کر دیا ہے۔ شہری اب اپنے ضلع میں بطور سول ڈیفنس رضاکار آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار
رجسٹریشن کیلئے شہری سول ڈیفنس کے آن لائن پورٹل VCD.HOME.GOP.PK پر سائن اپ کرنے کے بعد مطلوبہ معلومات فراہم کریں تاکہ ان سے رابطہ کیا جاسکے۔ رجسٹریشن میں شہریوں کی آسانی کیلئے آن لائن پورٹل کے علاوہ واٹس ایپ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔ شہری دیئے گئے نمبر پر اپنا نام اور ضلع جہاں خدمات انجام دینا چاہیں لکھ کر بھجوا سکتے ہیں۔