وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی

وزیر دفاع کی صوبوں کی حمایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی اور کہا کہ نئے صوبے بنانے کی بحث چل رہی ہے۔ پنجاب میں صوبے بنانے پر قومی بحث اچھی بات ہے۔ قومی بحث کے بعد صوبوں سے متعلق فیصلہ ہونا چاہیے۔ ساری دنیا صوبے بناتی ہے، ملک میں نئے صوبے بن جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ تیل اور گیس خریدیں ورنہ… ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی
ڈیموں کا مسئلہ
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بڑے ڈیم بنانے میں کم سے کم سات سال لگیں گے، جبکہ سیلاب کا خدشہ ہر سال ہوگا۔ بڑے ڈیم بنانے پر تنازع چل رہا ہے، ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے چاہیے جو جلدی ہوں گے اور زیادہ علاقہ کور کریں گے۔ آبی ذخائر تمام دنیا میں بنائے جاتے ہیں اور بارانی علاقوں میں جہاں بارشیں آتی ہیں، وہاں ڈیم بنانا چاہیئے، جیسے کہ سیالکوٹ میں۔ اگر ماہرین ضروری سمجھتے ہیں تو بڑے ڈیم بنانے چاہیے۔
نئے صوبوں کے فوائد
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بننے سے نچلی سطح پر سیاسی قیادت ابھرے گی۔ نئے صوبے بننے سے ڈی سینٹرلائزیشن ہو جائے گی۔