پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: مویشی بیوپاریوں سے ایک کروڑ روپے لوٹنے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار
کموڈور محمد شاہنواز خان کی تفصیلات
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993ء میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفسر جنرل اسٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پے، پنشن اینڈ اکاؤنٹس اور اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف (ایجوکیشن) شامل ہیں۔
ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان اس وقت منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں。
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک بس پراجیکٹ، دور دراز اضلاع کو پہلے ای بسیں دینے کا حکم، ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
کموڈور عاصم سہیل ملک کی تفصیلات
ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔
انہوں نے بنگلادیش سے ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس، چین سے ڈیفنس اینڈ سٹریٹجک اسٹڈیز کورس اور آپریشنل ریسرچ/انیلیسز میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ضرار اور پی این ایس شمشیر، کمانڈر 9 آگزلری اسکارڈن اور کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف سٹاف افسر شامل ہیں۔
وہ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر آپریشنل ریسرچ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز اور اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف (آپریشنل پلانز) تعینات رہے اور بطور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں:شبلی فراز
کموڈور سہیل احمد عزمی کی تفصیلات
ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے 1996ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ برطانیہ، پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔
اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جس میں پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس نصر، کمانڈر 9 آگزلری سکاڈرن، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور نیول ہیڈکوارٹرز میں بطور اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف (آپریشنل پلانز) شامل ہیں۔ وہ بحرین میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بطور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151، پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈپٹی کمانڈنٹ خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی اس وقت لاہور میں کمانڈر سینٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ستارۂ امتیاز (ملٹری)
تینوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے。