لاہور میں شہری کو اغوا، تشدد اور بھتہ مانگنے والے پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

مقدمہ درج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مناواں میں ایس پی یو اور سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایس پی یو اہلکار احمد، سی ٹی ڈی اہلکار عرفان اسلم نے ساتھیوں سے مل کر شہری کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ ایران نے دھمکیوں اور دباؤ کا جرأت مندی سے سامنا کیا بلکہ دھمکیوں پر ترکی بہ ترکی جواب دینے میں بھی کبھی تامل نہیں کیا۔
تشدد کا واقعہ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری رضوان کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور بھتہ طلب کرتے رہے۔ ملزمان نے بھتہ وصول کیا پھر کاغذات پر سائن انگوٹھے کروا کے چھوڑ دیا۔
ملزمان کی گرفتاری
واقعہ میں ملوث ملزم احمد، عرفان اور حمائل کو گرفتار کر لیا گیا۔