سیلابی صورتحال کے باعث گندم اور آٹے کا بحران، پنجاب حکومت نے روٹی، 10 کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت مقرر کردی۔

پنجاب حکومت کی نئی آٹا قیمتیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 905 روپے مقرر کردی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سیلاب کی آڑ میں قیمتوں میں اضافے کی روک تھام
عظمی بخاری نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ سیلاب کی آڑ میں قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔