پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے حالیہ واقعات کی تفتیش میں بین الاقوامی نیٹ ورکس ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد میں نئی حکمت عملی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مزید 6 ممالک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بس اڈے کھول دیئے گئے، موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال
نئے دفاتر کی جگہیں
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر برطانیہ، اسپین اور اٹلی میں قائم کیے جائیں گے، جبکہ ترکیہ، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات میں بھی ایک ایک دفتر کھولا جائے گا۔ پاکستان میں انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک ان ممالک سے چلائے جاتے ہیں، دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ ان ممالک میں انسانی اسمگلروں کے مضبوط نیٹ ورک کی وجہ سے کیا گیا۔
بین الاقوامی نیٹ ورکس کا انکشاف
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے حالیہ واقعات کی تفتیش میں بین الاقوامی نیٹ ورکس کا انکشاف ہوا تھا۔ سی پیک فیز ٹو کے دوران غیرملکی تاجروں اور سیاحوں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے، ایف آئی اے لنک دفاتر غیرملکی تاجروں اور سیاحوں کو بھی سہولت فراہم کریں گے۔ غیرقانونی نقل مکانی روکنے اور مسافروں کی بہتر خدمت کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔