تحریک انصاف کے نام پر جیت کر ن لیگ کا حصہ بننے والے ایم پی اے کے ششکے، بزرگ خاتون کے سامنے پورے جسم پر پرفیوم چھڑکتے رہے، اجمل جامی کو بھی غصہ چڑھ گیا۔

چنیوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی کی متنازعہ ویڈیو

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - سیلاب سے متاثرہ چنیوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کی غریب لوگوں میں کھڑے ہو کر پرفیوم لگانے کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ

اجمل جامی کا ردعمل

اینکر پرسن اجمل جامی نے اس عمل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، "ان صاحب کا نام پتہ مل سکتا ہے؟ شدید خواہش ہے کہ کسی براہ راست پروگرام یا وی لاگ میں ان سے گفتگو کا اتفاق ہو۔ سامنے بزرگ خاتون کسی فریاد کے ساتھ کھڑی ہیں اور اس بد بخت کے ششکے ہی ختم نہیں ہو رہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ بنیادی تعلیم اور اخلاقیات نے اسے چھوا تک نہیں۔ اس قدر سطحی کہ پرفیوم کا بھی جنازہ نکال دیا۔ ایسے نمونوں کو کب علم ہوگا کہ دور بدل چکا۔ ایسے ششکے قابل توہین سمجھے جاتے ہیں۔"

ماجد نظامی کا تبصرہ

اجمل جامی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے صحافی ماجد نظامی نے بتایا، "آپ ثاقب خان چدھڑ ہیں، عمر صرف 35 سال، مشہور گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملزم تھے، چینیوٹ سے دلچسپ ٹوئسٹ کے بعد ایم پی اے، تحریک انصاف سے ہوتے ہوئے ن لیگ میں آ چکے ہیں۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی مہر لگ چکی ہے۔ لاہور میں جھگڑے والے بڑے پلاٹ پر جناب کی نیم پلیٹ بھی لگ چکی ہے۔ ابھی لمبا سفر طے کرنا ہے۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...