محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی کردی

مون سون بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کا 10 واں سپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ 6 تا 10 ستمبر ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز، کون سے کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے؟ ممکنہ نام سامنے آ گئے
سندھ میں بارشوں کی توقع
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 تا 9 ستمبر سندھ کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے، اس دوران سندھ کے مختلف مقامات پر تیز بارش بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال: مسافر بس کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق، 18 زخمی
اسلام آباد اور پنجاب کے بارشوں کی صورتحال
6 تا 8 ستمبر اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں اور بلوچستان کے چند مقامات پر 7 سے 9 ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 7 تا 9 ستمبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ بارشوں سے سندھ کے چند شہری علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔