پاکستان تحریک انصاف کے مزید 5 ارکان قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ، تعداد 52 ہوگئی

اسلام آباد کی تازہ ترین خبریں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے مزید 5 ارکان اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد مجموعی طور پر مستعفی ہونے والے اراکین کی تعداد 52 ہوگئی، تاہم 25 اراکین نے تاحال استعفیٰ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کا اپنی باقی زندگی سعودی عرب میں گزارنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے

ڈان نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تمام اراکینِ قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی، جس پر آج مزید 5 اراکین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ جس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے 51 اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹر محسن عزیز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم نے ہندوستان کے مسلمانوں کو دوقومی نظریہ سے روشناس کرایا، کانگریس اور انگریز کا مقابلہ کیا، علامہ اقبال نے آزادی کی طرف راغب کیا

استعفوں کی تعداد میں اضافہ

ذرائع کے مطابق اب تک استعفیٰ دینے والے اراکین کی تعداد 52 ہوگئی ہے جبکہ 25 اراکین کے استعفے ابھی موصول نہیں ہوئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تاحال ان استعفوں پر کوئی کارروائی نہیں کی، جب کہ حکومت کی جانب سے اسپیکر کو سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت برقرار

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے 25 اراکین نے اپنی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا۔

ڈی جی میڈیا قومی اسمبلی ظفر سلطان کے مطابق یہ اراکین اب بھی اپنی اپنی قائمہ کمیٹیوں کے رکن ہیں اور بدستور پارلیمانی کارروائی کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہ ہونے والے اراکین کے نام درج ذیل ہیں:

  • 1. سلیم رحمٰن
  • 2. سہیل سلطان
  • 3. محمد بشیر خان
  • 4. محمد نواز خان
  • 5. محمد عاطف
  • 6. شیر علی ارباب
  • 7. ذوالفقار علی
  • 8. نسیم علی شاہ
  • 9. شیر افضل خان
  • 10. محمد مبین عارف
  • 11. اسامہ احمد میلا
  • 12. محمد مقداد علی خان
  • 13. غلام محمد
  • 14. علی افضل ساہی
  • 15. محمد سعد اللہ
  • 16. عمر فاروق
  • 17. محمد ریاض خان فتیانہ
  • 18. محمد محبوب سلطان
  • 19. سردار لطیف کھوسہ
  • 20. عائشہ نذیر
  • 21. میاں غوث محمد
  • 22. محمد معظم علی
  • 23. فیاض حسین
  • 24. عنبر مجید
  • 25. خواجہ شیراز

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...