1 ربیع الاول کے لیے سیکیورٹی انتظامات، اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی

آئی جی اسلام آباد کا سختی سے عملدرآمد کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ کسی بھی علاقے میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل نظر آیا تو ایس ایچ او کو ہٹایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دھماکہ
12 ربیع الاول کے سکیورٹی انتظامات
12 ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ ہوئی تو ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا۔ ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کے لئے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ایس ایچ او کی ذمہ داریاں
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کسی بھی جرم کی کال پر ایس ایچ او خود موقع پر جانے کا پابند ہو گا۔ 12 ربیع الاول کے حوالے سے آرگنائزر کے ساتھ میٹینگز مکمل کریں۔