بنوں میں نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

دھماکہ بنوں میں گیس پائپ لائن پر
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر
واقعہ کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے اڑا دیا۔ بنوں پولیس نے بتایا ہے کہ ٹوچی پل کے قریب گیس پائپ لائن کے پاس بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کی طلب
پولیس کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن میں لگی ہوئی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔