فلسطین کو آزاد و خودمختار ریاست تسلیم کیا جائے، پاکستان علماء کونسل

اسلامی ممالک کی فلسطینی ریاست کی حمایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان، اسلامی عرب اور یورپی ممالک نے آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کو روکا جائے اور اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم کے فیصلوں کے مطابق فلسطین کو آزاد و خود مختار ریاست تسلیم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیکہ اروڑا کے سری لنکن کرکٹرکمار سنگھاکارا کیساتھ افیئر کی خبروں پر اداکارہ کے قریبی ذرائع کا موقف آگیا
گریٹر اسرائیل کا منصوبہ
گریٹر اسرائیل کا منصوبہ دنیا کے امن سے کھیلنے کی سازش ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ تمام اسلامی عرب ممالک کی سلامتی، خود مختاری کے خلاف کسی قسم کی سازش قابل قبول نہیں ہے۔ فلسطین و کشمیر کے مسئلہ کو فوری حل کیا جانا دنیا میں امن کی بالا دستی کیلئے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر مارخور کا شکار کر لیا
فلسطین امن کانفرنس کا انعقاد
یہ بات اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی فلسطین امن کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی۔ کانفرنس میں قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش، امام مسجد اقصیٰ، مختلف اسلامی ممالک کے سفراء، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری: پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں ملک مخالف جراثیم کی موجودگی
کانفرنس کے مقررین کا خطاب
کانفرنس کی صدارت چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔ کانفرنس سے مولانا نعمان حاشر، مولانا اسعد زکریا قاسمی، مولانا محمد شفیع قاسمی اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 6 گھنٹے طویل اجلاس، 12 اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری، وقت بہت کم ہے عوام کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
نیویارک کانفرنس کا اہمیت
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 22 ستمبر کو نیو یارک میں ہونے والی فلسطین کانفرنس میں بہت سارے ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، اس کانفرنس میں شرکت سے فلسطینی قیادت کو روکنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، امریکی حکومت اس پابندی کو ختم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کے موقف کی تحسین
اعلامیہ میں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی طرف سے فلسطین کے معاملہ پر موقف کی بھرپور تحسین کی گئی اور وزیر اعظم، صدر مملکت اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب کردیا گیا
ولی عہد کی تحسین اور عالمی حمایت
کانفرنس میں سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور فرانس، ناروے، جرمنی، بیلجئم اور دیگر ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
موجودہ حالات کا تجزیہ
مقررین نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کی حکومت اور فوج کا موقف اہل فلسطین کی آواز ہے، پاکستان مجاہدوں، عالموں اور وفا شعاروں کا ملک ہے، اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔
قاضی القضاۃ فلسطین کا موقف
قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش نے کہا کہ غزہ زخمی ہے لیکن غزہ اور فلسطین اہل فلسطین کا ہے، کسی بھی اور کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔