فرسٹ پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو 2025 کا شاندار انعقاد، ملکی و غیرملکی کمپنیوں کی شرکت

پنجاب حکومت کی جانب سے ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ ایکسپو کا انعقاد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاریخ میں پہلی بار ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ پر ایکسپو کا کامیابی سے انعقاد کرنے کا اعزاز بھی پنجاب حکومت کو حاصل ہو گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے فرسٹ پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو 2025 کا باقاعدہ افتتاح کیا جو 4 اور 5 ستمبر 2 روز جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لے، پاکستان پلک جھپکے بغیر جواب دے گا: انوار الحق کاکڑ

نمائش میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیشکش

ایکسپو میں الیکٹرک ٹرام، الیکٹرک بسیں، الیکٹرک کاریں، الیکٹرک رکشے اور موٹر سائیکلز سمیت دیگر پروڈکٹس بھی نمائش میں پیش کی گئی ہیں جبکہ ملکی و غیر ملکی دو درجن سے زائد کمپنیوں نے اپنے سٹالز بھی لگائے ہیں۔ پہلے ہی روز الیکٹرک وہیکلز کے شوقین افراد کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم 6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے ہورہی ہے، عبدالعلیم خان

وزیر ٹرانسپورٹ کا بیان

ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں سرکاری محکموں کے افسران، سیاسی شخصیات اور سٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی۔ صحافیوں سے گفتگو میں وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ آج ہم ایک بار پھر سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رہنمائی اور وژن کی بدولت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت کو عوام کے سامنے لانے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ایکسپو کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو ایک ہی چھت تلے جدید ترین الیکٹرک گاڑیوں سے متعارف کرایا جائے۔ 2030 تک پنجاب کو کم از کم 30 فیصد الیکٹرک وہیکلز پر شفٹ کرنے جا رہے ہیں۔ بہت جلد وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبے کے عوام کو جدید ترین اور ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ مہیا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

مستقبل کی ٹرانسپورٹ کے فوائد

اسی کے تحت آئندہ چند ہفتوں میں صوبے کے تمام اضلاع میں 1100 الیکٹرک بسیں بھی چلانے جا رہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بڑھتی ہوئی فیول پرائسز سے نجات کیلئے الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر شفٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایکسپو کی اختتام

پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو 5 ستمبر تک ہر خاص و عام کیلئے جاری رہے گی تاکہ لوگ الیکٹرک وہیکلز اور دیگر پروڈکٹس بارے قریب سے جان سکیں اور فیول پہ چلنے والی گاڑیوں کی بجائے ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کی طرف رحجان پیدا کر سکیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...