ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج روحانی حوالے سے اچھا دن ہے آپ کو کسی طرف سے کوئی خوشی کی خبر ملے گی اور جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہونے کا امکان موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا ؛جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار، رہائی کا حکم
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں پھر رکاوٹ محسوس ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں، صدقہ دیں اور 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد بھی لازمی کیا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداء چاہتے ہیں وہ ابھی جلد بازی نہ کریں جو نصیب میں لکھا ہوا ہوگا وہ قدر کی طور پر آپ کے سامنے آ جائے گا۔ آج کچھ رقم البتہ ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گرمی کا نیا ریکارڈ؛ عید کے تیسرے دن صبح صبح ہی سورج سوا نیزے پر آگیا، شہری بے حال
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ اچھے اسباب ہی پیدا فرمائے گا اور آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا۔ بس اپنے دل کو پاک و صاف ضرور کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی باتیں فیلڈ مارشل کے امریکہ سے آنے کے بعد شروع ہوئیں: فیصل چوہدری
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار پھر آپ کی زندگی میں آزمائشی صورت حال والی پوزیشن بن رہی ہے جو کہ کچھ فیصلے لینے سے ختم ہوگی اور اب کسی قدم کے اٹھانے کا وقت بھی قریب آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم 2 تہائی اکثریت سے منظور
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جو سلسلہ اپنی طرف سے ختم کر چکے تھے، وہ دوبارہ چل نکلنے کا امکان موجود ہے ان دنوں گھریلو ماحول میں بھی جو کشیدگی چل رہی تھی وہ اب تیزی سے ختم ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے لاہور ٹینس چیمپئن شپ؛ ہادی حسین اور موسیٰ ہارون مردوں کے سنگلز فائنل میں پہنچ گئے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ غصے کو قابو میں رکھیں۔ پہلے آپ کتنے رشتے خراب کر چکے ہیں۔ اب مزید گنجائش نہیں ہے۔ خاموشی اختیار کریں اور چند روز منظر عام سے غائب رہیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے 2 ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج نے بھی استعفیٰ دے دیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی کام کی کوشش میں لگے ہوئے تھے اور وہ نہیں ہو رہا تھا، آج اس کے ہونے کے چانس ہیں اور آج کچھ رقم اور نئے کام کے بارے بھی اچھی خبر ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اگر لاپرواہی چھوڑ دیں اور فضول کاموں سے دور رہیں تو دنیا کے کامیاب ترین انسان بن سکتے ہیں مگر عادت سے مجبور ہیں۔ اب تو کچھ سوچنا ہی پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین فوج کی حراست میں شہریوں پر تشدد: میجر نے شور شرابا کرنے اور پولیس میں شکایت کرنے سے منع کیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
استخارے کی مدد سے ابھی چند دن چلنے کی کوشش کریں، ورنہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد 450 مرتبہ روزانہ کر لیا کریں۔ اللہ نے چاہا تو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے شہریوں پر میونسپل ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ، سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج روحانی حوالے سے اچھی خبر ہے جو لوگ نماز کی پابند ہیں۔ خاص طور پر ان کے لئے اور جس ضرورت کے لئے رقم درکار ہے اس کے بارے میں اچھی خبر مل سکتی ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
توبہ کرکے سیدھے راستے پر آ جائیں۔ دل کو بھی قرار آ جائے گا جو لوگ کسی ذہنی ٹینشن کا شکار ہیں، وہ نماز سے مدد لیں اور اپنوں سے بھی دل کی بات نہ کرنے کا مشورہ ہے۔








