بھارت کے ڈیمز پر میزائل مارنے چاہئیں، پلوشہ خان

پیپلز پارٹی کی رہنما کی تنقید

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ صوبوں کے حوالے سے اتحادیوں سے بات کرنا ہو گی۔ اب تک کسی نے صوبوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے بات نہیں کی۔ صوبے بنانے کے لیے آئین کا ڈھانچہ تبدیل کرنا ہو گا۔ این ایف سی ایوارڈ کے لیے بھی ترمیم کرنا پڑے گی۔ ایف بی آر کی نااہلی کا بوجھ صوبے نہیں اُٹھائیں گے۔ بھارت پانی چھوڑے جا رہا ہے، بھارت کے ڈیمز پر میزائل مارنے چاہئیں۔ سیلاب میں جاں بحق افراد کا مقدمہ تجاوزات اور ٹمبر مافیا کے خلاف ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کا نقطہ نظر

سماء نیوز کے پروگرام "ندیم ملک لائیو" میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ چھوٹے یونٹ بنانے سے گورننس بہتر نہیں ہوتی۔ 18ویں ترمیم میں این ایف سی کے حوالے سے صوبوں کا شیئر کم نہیں ہو گا۔ آئین کہتا ہے کہ ہر 5 سال بعد این ایف سی پر نظرثانی ہو گی، لیکن 16 سال سے یہ نظرثانی نہیں ہوئی۔ ن لیگ نے 2012 میں صوبے بنانے کے لیے کمیشن بنانے کا کہا تھا۔ صوبے بنانا آسان کام نہیں ہے۔ جہاں سے پانی گزر رہا ہے، صوبوں اور وفاق کو سرمایہ کاری کرنی ہو گی۔ ہمیں اسی سال سرمایہ کاری کا آغاز کرنا ہو گا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام براہ راست صوبوں کو جا رہا ہے۔ پاکستان کے تمام قرضے واپس کرنے کا بوجھ وفاق پر ہے، صوبوں کے شیئرز سے متعلق آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...