خاتون ٹیچر کے تبادلے پر عدالتی فیصلے کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل خارج

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے خاتون ٹیچر کے تبادلے پر عدالتی فیصلے کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: جوہڑ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں خاتون ٹیچر کے تبادلے پر عدالتی فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ خاتون کا تبادلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم ترین فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ملتوی
جسٹس حسن اظہر رضوی کا سوال
جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ خاتون ٹیچر کے تبادلے میں کیا عوامی مفاد تھا؟ خاتون ٹیچر کے تبادلے میں مفاد نظر آ رہا ہے، خاتون کا 50 کلومیٹر دور تبادلہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: باڑہ میں فائرنگ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
تبادلے کی مشکلات
ایک سال تک خاتون 50 کلومیٹر دور ڈیوٹی کیلئے جاتی رہی، ایک سال بعد خاتون کا قریبی سینٹر تبادلہ ہوا۔ خاتون کا قریبی سینٹر میں تبادلہ 15 دن میں واپس لے لیا گیا۔ کیا یہ سب عوامی مفاد میں ہورہا ہے؟
بنچ کا فیصلہ
جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل مسترد کر دی۔