شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

گرفتاری کا واقعہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول لائنز پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ سے زائد بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف
ملزم کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کی تھی، وہ سال 2024 سے سول لائنز پولیس کو مطلوب تھا، اس کے ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔
پولیس کی کارروائی
ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے بتایا کہ اشتہاری ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔