بغیر ٹکٹ جو سفر کرے گا اور جو سفر کروائے گا دونوں جیل جائیں گے: وزیر ریلوے حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے کی سخت کارروائی

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہر ریلوے ڈویژن میں جا کر یہ بات واضح کر دی ہے کہ بغیر ٹکٹ جو سفر کرے گا اور جو سفر کروائے گا، دونوں جیل جائیں گے۔ ریلوے میں جو مفت خورے والا چکر تھا کہ "4 ٹکٹ مجھے دلوا دیں، 6 ٹکٹ مجھے دلوا دیں" یہ کلچر بھی ہم نے ختم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے دت کی دوبارہ شادی، سات پھیرے لینے کی ویڈیو وائرل

نئی ٹکٹ پالیسی کا اعلان

مجھے ایک قریبی جاننے والے نے فون کیا کہ "فلاں بندہ ہے، اس کے داماد اور بیٹی نے گرین لائن میں کراچی جانا ہے، ٹکٹ چاہئیں"، میں نے کہا "20 ہزار روپے اسے دیں اور کہیں جاکر ٹکٹ لے اور چلا جائے"۔ اب یہ طریقہ نہیں چلے گا کہ وزیر یا چیئرمین کے گھر سے کوئی فون کر کے کہے کہ "2 ٹکٹ اس کو دیدیں، 4 ٹکٹ اس کو دیدیں"۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کی خوشی پاکستانیوں کو کیوں ناپسند ہے؟

ریلوے اسٹیشنز کی صفائی کی بہتری

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے مختلف ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے لیے وہ مشینیں لگائی ہیں جیسی مکہ مدینہ میں ہوتی ہیں۔ اس وقت خانیوال، لاہور، ملتان، اوکاڑہ اور راولپنڈی کے ریلوے اسٹیشن پر آپ کو وہ صفائی ستھرائی ملے گی جس طرح کی صفائی مکہ مدینہ میں مشینوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ وہاں آپ کو مٹی نظر نہیں آئے گی، واش رومز صاف ملیں گے، ریلوے اسٹیشنز بھی صاف نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں بس سٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغاز

سندھ حکومت کے ساتھ معاہدہ

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ ہم سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ایک معاہدہ کرنے جا رہے ہیں تاکہ واشنگ لائن میں ہماری گاڑیاں اچھی طرح سے صاف ہوں۔ آپ حیران ہوں گے کہ ہماری گاڑیوں میں کھٹمل بھی ہیں اور مچھر بھی ہیں، ہم کھٹمل اور مچھر بھی نہیں مار سکے۔ پنڈی میں ہم نے واشنگ لائن آؤٹ سورس کی، 3 گھنٹے میں دھلنے والی ریل کار اب ڈیڑھ گھنٹے میں دھل رہی ہے، اس میں فیومیگیشن ہو رہی ہے۔ وہی ماڈل لاہور میں ہے اور اسی ماڈل کو کراچی میں لا رہے ہیں۔

ریلوے کی حالت کی بہتری

ایک وقت تھا جب پنڈی سے لاہور تک چلنے والی ہماری ریل کار کا بڑا نام تھا لیکن اب اس کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے۔ خانیوال سے لاہور ہمارا بہت ہی منافع بخش روٹ ہے جس پر بھی نئی کوچز لا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...