اداکار عمران اشرف کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنا کر سیلاب فنڈ جمع کیے جانے کا انکشاف

اداکار عمران اشرف کی فیس بک اور انسٹاگرام پر جعلی اکاؤنٹس کی اطلاع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے نام سے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر سیلاب متاثرین کے نام پر فنڈز جمع کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا 23 نکاتی ایجنڈا جاری
جعلی اکاؤنٹس کی وضاحت
تفصیلات کے مطابق عمران اشرف نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے نام سے بنائے گئے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے اکاؤنٹس اور پیجز بنا کر لوگوں سے فنڈز جمع کروانے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
عوام کو دھوکا دینے کی کوششیں
انہوں نے بتایا کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ ان کا نام استعمال کرکے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے اور سیلاب متاثرین کے نام پر فنڈز اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ عمران اشرف نے واضح کیا کہ انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے تاحال فنڈز جمع کرنے کا سلسلہ شروع نہیں کیا اور اب تک تمام پلیٹ فارمز پر بنائے گئے اکاؤنٹس جعلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ذہنی طور فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جیل میں رہ لیں گے مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے، نجم سیٹھی
آنے والے فنڈز جمع کرنے کی مہم
ان کے مطابق وہ کچھ دنوں بعد سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں اور یہ کہ وہ مذکورہ سلسلہ اپنے انسٹاگرام پیج کے ذریعے شروع کریں گے۔
عوام سے اپیل
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے جعل سازوں سے خبردار رہیں، انہیں فنڈز نہ دیں اور ایسے جعل سازوں کو رپورٹ کریں۔