انڈہ پھینکے جانے کے بعد علیمہ خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

علیمہ خان کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا انڈہ پھینکے جانے کے بعد بیان سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا ٹرائل کب تک مکمل ہوگا؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان کاکہنا تھا کہ ہمیں فکر نہیں، ہم پر کوئی حملہ کرے، ہمیں پتہ ہے یہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر کیس: 14 ججز کو چھوڑ کر 15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ جسٹس نعیم اختر افغان نے سوال اٹھا دیا۔
انڈہ پھینکنے کا واقعہ
یاد رہے کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان پر انڈہ پھینکے جانے کا واقعہ پیش آیا۔ علیمہ خان پر انڈہ اس وقت پھینکا گیا جب وہ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں۔
پولیس کی مداخلت
علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی 2 خواتین بھاگ کر اپنی گاڑی میں جا بیٹھیں، پی ٹی آئی کے کارکن ان خواتین کے پیچھے بھاگ پڑے اور انہیں مارنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے، پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر چوکی اڈیالہ منتقل کردیا۔