آزاد منتخب ہونے والے طارق رندھاوا کو انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار اٹھا کر جہانگیر ترین کے پاس لے کر گئے: صدیق جان

سینئر صحافی کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی صدیق جان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں طارق رندھاوا کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے کر واپس لے لیا لیکن وہ آزاد الیکشن لڑ کر جیت گئے اور ایم پی اے منتخب ہو گئے۔ وہ اپنے لوگوں سے مل رہے تھے کہ انٹیلی جنس کے لوگ آئے اور انہیں اٹھا کر ملتان میں ایک عمارت لے گئے جہاں جہانگیر ترین اور علیم خان بیٹھے ہوئے تھے۔ وہاں سے جہانگیر ترین کے جہاز میں انہیں دیگر 5 اراکین اسمبلی کے ہمراہ اسلام آباد لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین حجاج کے لئے محرم کی شرط ختم
سوشل میڈیا پر بحث
بے شرمو !! آپ کا اپنا صدیق جان بتا رہا ہے کہ کیسے فوجیوں نے زبردستی بندے لا کر عثمان بزدار کو وزیرِ اعلی بنوایا۔
جبکہ میرے پچھلے ٹوئیٹ پر پی ٹی آئی والوں نے آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے کہ عثمان بزدار مریم نواز کی طرح فوجی بیساکھیوں سے نہیں آیا تھا۔
اب آپ جھوٹے ہیں یا صدیق جان؟ pic.twitter.com/6ZHjlmKUWI— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) September 5, 2025
یہ بھی پڑھیں: ہماری فضائیہ نے ثابت کیا کہ مہنگا جہاز خریدنے سے دفاعی صلاحیت بہتر نہیں ہوتی: شبلی فراز
صدیق جان کی تنقید
صدیق جان نے کہا کہ عمران خان سے سب سے بڑی غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے چیزوں کو سیاسی انداز میں حل نہیں کیا، وہ انٹیلی جنس یجنسیوں پر بہت زیادہ انحصار کر رہے تھے۔ بشارت رندھاوا کے بھائی طارق رندھاوا ایم پی اے بنے، انہیں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا اور انہوں نے بہت کام کیا، لیکن ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے سکول میں پہلی اے آئی روبوٹ ٹیچر نے پڑھانا شروع کردیا
پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش
انہوں نے مزید کہا کہ جب طارق رندھاوا کو ملتان پہنچایا گیا تو ایک انٹیلی جنس آفس میں لے جایا گیا، جہاں کہا گیا کہ ضرورت ملک کی یہی ہے کہ آپ پی ٹی آئی میں شامل ہوں۔ طارق رندھاوا نے جواب دیا کہ ہمیں پی ٹی آئی نے نا انصافی کی ہے، ہمیں ٹکٹ دے کر واپس لیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی جانب سفر
جہانگیر ترین اور علیم خان کی موجودگی میں انہیں بتایا گیا کہ ٹکٹ انہیں دیا گیا تھا لیکن ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ بعد میں انہیں جہانگیر ترین کے جہاز میں بیٹھایا گیا اور اسلام آباد لے جایا گیا۔ عمران خان سے ملنے کے بعد بشارت رندھاوا نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور ہمیں عزت کی ضرورت ہے۔