حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم افغانستان کو خط

اظہارِ افسوس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم افغانستان ملا محمد حسن اخوند سے مشرقی افغانستان میں شدید زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پڑوسی اسلامی ملک میں جاری امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی کبھی ایسی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں کہ دل دکھ جاتا ہے، ناگوار گفتگو سننے کو ملتی ہے، دکھی لوگوں کی بپتا آنسو بھی بہا دیتی ہے، کبھی خود کو انتہا کا بے بس محسوس کرتا اور غصہ آ جاتا ہے

دعا اور تعزیت

وزیراعظم افغانستان کے نام خط میں امیر جماعت اسلامی نے افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دین کے رشتے سے افغان بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اور ان کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ افغان عوام کو اس مشکل صورتحال سے نکلنے میں کامیاب کرے اور پاکستان اور افغانستان کو مصائب سے محفوظ رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: بکرے کی فروخت اور پھر پیسے نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

امدادی کارروائیاں

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی اور الخدمت کے ہزاروں کارکنان و رضاکاران ملک بھر میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم اس کے باوجود افغان بھائیوں سے بھی حتی المقدور تعاون کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم افغانستان کو آگاہ کیا کہ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کو امدادی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

قونصلر سے ملاقات

دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ہدایت پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم خان، امیر صوبہ پختونخوا وسطی عبدالواسع، سیکریٹری صابر حسین اور الخدمت کی صوبائی صدر وقاص خان چمکنی نے پشاور میں افغان قونصلر حافظ محب اللہ سے ملاقات کی۔ جماعت کے رہنماؤں نے زلزلے کے نتیجے میں شہدا کے مغفرت اور زخمیوں کے لیے صحت یابی کی دعا کی۔

امدادی سامان کی ترسیل

وفد نے قونصل جنرل کو بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر خوراک، ادویات اور خیموں پر مشتمل امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے افغانستان منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...