توشہ خانہ 2کیس ؛ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 2گواہوں کے بیانات قلمبند

سماعت کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں دو گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔
سماعت کا مقام
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا۔
گواہوں کے بیانات
دوران سماعت، دو گواہوں کی شہادت قلمبند کی گئی۔ پرنسپل اپریزر کسٹمز ثنا سعید اور اے ڈی سی جی ہیڈکوارٹرز عبداللہ خان کا بیان قلمبند کیا گیا۔ مجموعی طور پر 13 گواہوں کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے اور 11 پر جرح مکمل ہو گئی۔
سماعت کی آئندہ تاریخ
عدالت نے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔