افسران سے معافی کا طلبگار، CCDکے “سمجھانے” پر شہزاد حکیم کا سلامیوں سے اکٹھی کی گئی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

ملتان میں حکیم شہزاد کی نئی ویڈیو
ملتان (ویب ڈیسک) شادی کے موقع پر مجرا کروانے اور عوام سے متعلق کچھ ناشائستہ الفاظ کی آڈیو سامنے آنے کے بعد حکیم شہزاد المعروف لوہاپاڑ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔ اس ویڈیو میں انہیں سر پر ٹوپی رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ سے پی ٹی آئی رہنما کا بیٹا گرفتار
حکیم شہزاد کا بیان
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ "میرا نام شہزاد حکیم ہے، شجاع آباد کا رہائشی ہوں، میں نے کچھ نازیبا الفاظ کی آڈیو وائرل کی جو نہیں کرنی چاہیے تھی اور سیلاب کے دنوں میں شادی پر مجرا کروایا جو نہیں کرنا چاہیے تھا۔ آج مجھے CCD والوں نے بلایا اور سمجھایا، میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔ عوام سے بھی کہوں گا کہ اپنی گفتگو کو شائستہ رکھیں، الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں۔ سلامی کی رقم بھی سیلاب زدگان کو دے رہا ہوں۔ پبلک اور افسران سے معافی کا طلبگار، رحم کی اپیل کرتا ہوں۔"
سوشل میڈیا پر ردعمل
بس ایک ہی رات کی مار تھا
شکریہ سی سی ڈی pic.twitter.com/JYSzVOKQLN— Haroon Anjum (@_Haroon79) September 5, 2025