اچھا ڈرامہ لگا ہوا ہے،،علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے پر بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو کا ردِعمل

پی ٹی آئی کی رہنما پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر راولپنڈی میں داہگل کے مقام پر پریس کانفرنس کے دوران انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ ان خواتین کی طرف سے ہوا جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ
پولیس کی وضاحت
راولپنڈی پولیس کے مطابق خواتین کے سوالات کے جواب نہ دینے پر علیمہ خان پر انڈہ پھینکا گیا۔
مریم وٹو کا ردعمل
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے مریم وٹو نے واقعے کو "اچھا ڈرامہ" قرار دیا اور عوام سے کہا کہ وہ بےوقوف بن رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو معاملات کا تجزیہ کرنا سیکھنا چاہیے، نقطوں کو ملانا چاہئے اور نتیجہ اخذ کرنا چاہیے۔
اچھا ڈرامہ لگا ہوا ہے ، اور آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں۔
Learn to analyze things, connect dots and reach conclusions— Maryam Riaz Wattoo (@soulful7867) September 5, 2025