وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت طویل ترین خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جامع پیکج طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیواور دیگر ڈیپارٹمنٹس کو بحالی پیکج کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور متاثرین کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر زیادتی کیس میں ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور
کمیٹی اور بحالی پروگرام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سروے پراجیکٹ کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی اور سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے لئے بحالی پروگرام وضح کرنے کا حکم دیا۔ بحالی پیکج میں امدادی رقوم بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے بحالی پیکج کے لئے سروے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس سروے کے لئے شفاف ترین طریقہ کار وضع کرنا ہوگا اور ڈیجیٹل ریکارڈنگ بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کی ناراضگی سے تنگ شوہر نے مشروب میں زہر ملاکر سسرال بھیج دیا، سسر جاں بحق
خاندانی رہائش کے انتظامات
وزیراعلیٰ مریم نواز سیلاب متاثرین کی جلد بحالی پیکج کا خود اعلان کریں گی۔ گھر تباہ ہونے کی وجہ سے فوری واپس نہ جانے والے خاندانوں کے لئے ہر ضلع میں مارکی لگانے کی ہدایت کی گئی۔ سردی کی آمد کے پیش نظر سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہر ضلع میں مارکی میں شفٹ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مرد و خواتین کے لئے علیحدہ مارکی لگانے اور صاف پانی، کھانا اور دیگر سہولتیں مہیا کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کونسے اہم قومی کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے؟
ریڈ زون اور بحالی کے اقدامات
اجلاس میں آبی گزر گاہوں سے تجاوزات اور آبادیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دریاؤں اور ندی نالوں کی آبی گزرگاہوں کو تعمیرات کے لئے ریڈ زون قرار دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لئے "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھر آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھ سکتی۔ سیلاب زدہ علاقوں میں جاتی ہیں تو وہاں لوگوں کی پریشانی نہیں دیکھی جاتی۔ لوگوں کے گھر اجڑ گئے، ہم سکون سے کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بہت سے توقعات مجھ سے وابستہ ہیں، ان توقعات پر پورا اترنا میرا اعزاز اور ذمہ داری ہے۔ پنجاب میں فلڈ اور دیگر آفات سے بچاؤ کے لئے ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے۔ ہر سال سیلاب کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے، طویل المدتی اور قلیل المدتی پائیدار پالیسیوں بنانے کی ضرورت ہے۔