ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، سیشن اور سینئر سول ججز سمیت 9 جوڈیشل افسران کو برخاست کردیا گیا

پشاور ہائی کورٹ کی کارروائی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز سمیت 9 جوڈیشل افسران کو برخاست کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ: لڑکی کے اغوا کے بعد ریپ کے الزام میں ملزم کو دی گئی عمر قید کالعدم قرار
انکوائری کا آغاز
پشاور ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ نے ججوں کے خلاف ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر انکوائری شروع کی تھی۔ نوکری سے برخاست ہونے والوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز شامل ہیں۔
چیف جسٹس کا فیصلہ
اس حوالے سے کہا گیا کہ انکوائری میں ججوں کے خلاف جرم ثابت ہوا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ججوں کو شو کاز جاری کرتے ہوئے صفائی کا موقع دیا۔ مگر ججز اپنی صفائی ثابت کرنے میں ناکام رہے، جس پر چیف جسٹس نے 9 ججوں کو نوکری سے برخاست کردیا۔