پی ٹی وی کی تباہ حالی اور تنخواہوں کی عدم فراہمی پر رکن اسمبلی سحر کامران نے چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات کو خط لکھ دیا
پی ٹی وی کی مالی مشکلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات کو خط لکھ دیا کہ پی ٹی وی ملازموں کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جے ڈی وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکہ
خط کی تفصیلات
رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پی ٹی وی کو سنگین مالی اور گورننس بحران کا سامنا ہے۔ فوری توجہ دی جائے، پی ٹی وی ملازمین کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے۔ ادارہ مکمل مفلوجی کے خطرے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رضا ربانی تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
مسائل کی وجوہات
لائسنس فیس کے خاتمے سے ریونیو ماڈل بیٹھ گیا، پی ٹی وی واجبات ادا کرنے کے قابل نہیں رہا۔ بڑھتے واجبات اور مالی بحران سے ادارہ جاتی مفلوجی کا خطرہ بڑھ گیا۔ متنازع اور سیاسی بنیادوں پر تقرریوں سے پی ٹی وی مزید کمزور ہوا۔ غیر پیشہ ورانہ فیصلوں نے معیار اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
پی ٹی وی کی تباہ حالی اور تنخواہوں کی عدم فراہمی پر رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات کو خط لکھ دیا۔ سنگین مالی اور گورننس بحران کا سامنا ہے اور پی ٹی وی ملازمین کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے۔ ادارہ مکمل مفلوجی کے خطرے میں ہے #ptvdigitalmedia #PTV pic.twitter.com/vqXezsvxdJ
— Nadeem Raza (@nadeemraza5) September 5, 2025








