بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا

لاہور میں بلاول بھٹو کی ملاقات
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پنجاب بھر کے کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا افغانستان میں زلزلے سے تباہی پر دکھ کا اظہار
زراعت کے شعبے پر اثرات
بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وفاق پنجاب کی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پڑھوگے تو بڑھو گے۔۔۔ پنجاب میں ”سکول آن ویل“ اور ”موبائل لائبریری آن ویل“ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
کسانوں کے مسائل اور مطالبات
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پنجاب میں آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں، زرعی قرضوں کی ادائیگی آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کیلئے بڑا مسئلہ ہے۔ سیلاب متاثرین کو زرعی قرضوں کی ادائیگی کو معاف کیا جائے یا تاخیر سے ادائیگی کی رعایت دی جائے۔
نقد امداد کا مطالبہ
آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کی داد رسی کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نقد رقم دی جائے۔