راناثنا اللہ نے علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعے کی مذمت کردی

رانا ثناء اللّٰہ کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابلِ مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستان کے 6 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا
احتجاج کا نامناسب طریقہ
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ احتجاج کا طریقہ نہیں، کسی خاتون کے خلاف یہ اقدام ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا اس واقعے سے علیمہ خان کی حیثیت میں کوئی کمی ہوئی ہے؟
ہمدردی میں اضافہ
وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور نے یہ بھی کہا کہ اس قسم کے واقعات سے اس شخصیت اور پارٹی کے ساتھ لوگوں کی ہمدری بڑھتی ہے۔