اگر جیل سے باہر ہوتا تو سیلاب زدگان کے لیے ضرور ٹیلی تھون اور فنڈ ریزنگ کرتا، عمران خان

عمران خان کی خیالات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر وہ جیل سے باہر ہوتے تو سیلاب زدگان کیلئے ضرور ٹیلی تھون اور فنڈ ریزنگ کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی وی پی این کے غیر شرعی ہونےپر وضاحت
سیلاب کی تباہی
اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے ہر جانب تباہی ہے۔ پاکستان کی معیشت پہلے ہی تباہ حال ہے، اب سیلاب کی وجہ سے لوگوں کی فصلیں، مال مویشی سب ڈوب گئے ہیں۔ جس سے زرعی معیشت مکمل تباہ ہو گئی ہے اور اس کا اثر پورے ملک پر پڑے گا۔ ایسے میں اہم ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کی امداد کے لیے بلا تفریق سب اپنا کردار ادا کریں۔ اگر میں جیل سے باہر ہوتا تو اس مقصد کے لیے ضرور ٹیلی تھون اور فنڈ ریزنگ کرتا۔
عوامی تعاون کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ محض حکومتی ادارے اتنی بڑی آفت کا مقابلہ نہیں کر سکتے، بلکہ ہر ایک شخص کو اپنا حصہ ڈال کر من حیث القوم اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاری سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنا ہو گی。