فکر نہیں کرنی میں آپ کے ساتھ ہوں: وزیراعلیٰ کی شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی میں متاثرین سے گفتگو
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلالپور جٹاں کے نواحی علاقے شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی پہنچ گئیں۔ انہوں نے ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور خواتین اور بچوں کو تحائف پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی ساری توجہ غیرقانونی مطالبے پر مرکوز ہے؛عطا اللہ تارڑ
ننھی بچی کے ساتھ محبت بھرا لمحہ
وزیراعلیٰ نے ٹینٹ کے اندر بیٹھ کر ایک ننھی بچی اور اس کی والدہ سے بات چیت کی، جس پر کمسن بچی نے وزیراعلیٰ کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے ننھی بچی کو پیار کیا اور تحائف پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: گندی بات: کم عمر لڑکیوں کو شہوت انگیز انداز میں پیش کرنے کے الزام میں فلم ساز ایکتا کپور کے خلاف مقدمہ درج
طبی سہولیات اور امداد کا جائزہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹینٹ سٹی میں کھانا، ادویات، صفائی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ذیابیطس کی بزرگ خاتون مریضہ کو شوگر چیک اپ کے لیے خود فیلڈ ہسپتال لے جانے کی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ نے مریضہ کو انسولین، گلوکو میٹر اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو کیس سنگل سے ڈویژن بنچ ٹرانسفر نہ کرنے کا حکم
متاثرہ خاندانوں کو دلاسہ
وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ نوجوان کو تسلی دی اور گھر بنانے میں معاونت کا یقین دلایا۔ انہوں نے ایک معمر شخص کو بھینس سے نقصان پر بھی دلاسہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائمنڈ پینٹس نے 3 ارب روپے کی ماہانہ سیلز کر کے تاریخ رقم کر دی!
بنیادی ضروریات کا یقین دلانا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سروے شروع ہورہا ہے اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے متاثرین کو پینے کا صاف پانی، کھانا اور مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: جج کے ٹرانسفر کو عدلیہ کی آزادی کے تناظر میں دیکھا جائے، وکیل منیر اے ملک
عوام کی خدمت کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں، وہ ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے شہباز پور پل اور ’کلینک آن بوٹس‘ کا معائنہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراونڈ پر ہراکر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا: محسن نقوی
ریسکیو ٹیموں کی تعریف
وزیراعلیٰ نے ریسکیو فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ ریسکیو اہلکاروں کو انعامات دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ انہیں دریاؤں میں ریسکیو بوٹس کے سکواڈ کی کارکردگی پر شاباش بھی دی گئی۔
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
وزیراعلیٰ نے سیف سٹی تھرمل امیجنگ ڈرون کا بھی معائنہ کیا، جس کے ذریعے ضلع گجرات میں 24 تھرمل امیجنگ ڈرون سیلابی علاقوں میں ڈیجیٹل سرویلنس کر رہے ہیں۔ اس عمل کے ذریعے 55 لوگوں اور 57 مویشیوں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔








