جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

وزیر اعظم کا پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جشن ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے دن آج سے 1500 برس قبل سرزمینِ مکہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدل دیا اور انسانیت کو عدل، رحمت، مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں۔ رواں سال، پاکستان سمیت پوری دنیا میں سالِ رحمت للعالمین ﷺ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، بھرپور حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے ترکیہ کا شکریہ: سینیٹر عرفان صدیقی
تعلیمات کی پاسداری
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قراردادیں پاس ہوئیں جن کی رو سے نبی مکرم ﷺ کی 1500ویں ولادت باسعادت کو ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس امر کی گواہی ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنے محبوب نبی ﷺ کی تعلیمات کو اپنے دستور، قانون اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہمند ڈیم کے مرکزی حصے کی تعمیر شروع ہو گئی
نبی کریم ﷺ کی حیات
وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ایک کامل اور ہمہ جہت اسوہ ہے۔ حکومت و سیاست ہو، عدل و انصاف ہو، معیشت اور تجارت ہو، یا معاشرتی اقدار ہوں، سیرتِ طیبہ ہمارے لیے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ قرآن ہمیں واضح الفاظ میں بتاتا ہے کہ "تمہارے لیے اللہ کے رسولﷺ میں بہترین نمونہ موجود ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور یومِ آخرت کی امید رکھتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کی پنڈ دادنخان میں کھلی کچہر ی، حا ضر نہ ہو نیوالے محکموں کے مقامی سر برا ہان کیخلاف کا رروائی کا فیصلہ
جدید دور کا چیلنج
وزیراعظم نے کہا کہ آج جب دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے روابط میں تیزی آ گئی اور فاصلے سمٹ گئے ہیں، ایسے میں ہمیں اپنی نئی نسل کو خیر، علم اور امن کی طرف راغب کرنے کیلئے انہیں حیات طیبہ ﷺ سے روشناس کرانا ہوگا۔ نبی اکرم ﷺ کی سیرت ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ زبان اور کلمہ خیر و بھلائی کے لیے استعمال ہو۔ اس لئے ہمیں نسل نو کو جدت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے لازوال اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ان کے محبت، بھائی چارے اور امن کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی ترغیب دینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کسی بھی وقت ایل او سی کے قریب حملہ کر سکتا ہے، وزیر دفاع
سیرت طیبہ کی عملی تعبیر
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک پاکستان کو سیرتِ طیبہؐ کی عملی تعبیر بنانا ہے۔ ہمیں تعصب، فرقہ واریت، انتہاپسندی اور نفرت کی ہر شکل کو رد کرنا ہے اور بھائی چارے، ایثار اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کو درپیش مسائل چاہے وہ معاشی ہوں یا سماجی ان کا پائیدار حل اسی وقت ممکن ہے جب ہم نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنے قومی کردار کا حصہ بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: لڑائی کس سے لڑنی چاہیے ۔۔۔؟
پاکستان کے مستقبل کی عزم
وزیراعظم نے کہا کہ آئیں، ہم سب آج کے دن اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم سب ملک پاکستان کو سیرت النبی ﷺ کے سنہری اصولوں پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری پالیسیوں کا مقصد مساوات، غربت کا خاتمہ اور علم و تحقیق کا فروغ ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بن سکے۔
دعائیں اور خواہشات
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، اتحاد و یگانگت عطا فرمائے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی محبت و اطاعت میں زندگی گزارنے کی توفیق دے۔