سیلاب کی مشکل گھڑی، مسلح افواج یوم دفاع وشہدا انتہائی سادگی سے منا رہی ہیں: آئی ایس پی آر

یومِ دفاع و شہداء کی تقریب
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلح افواج نے 60 ویں یومِ دفاع و شہداء پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہری اپنے ملک میں روزگار کی خاطر قیام کرنے والے تیسری دنیا کے لوگوں کو بہت تنگ کرتے ہیں اور ذہنی اذیت دے کر مسرت حاصل کرتے ہیں
شہداء کی قربانیاں
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی قوم کا عزم کبھی کمزور نہیں پڑا، پاکستانی قوم کا حوصلہ ناقابلِ شکست ہے۔ اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت کے ساتھ کھڑے ہو کر کھلی جارحیت کا مقابلہ کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ ستمبر 1965ء پاکستانی قوم کے عزمِ مصمم اور غیر متزلزل جذبے کی علامت ہے، مسلح افواج نے اس دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جو ہتھیاروں اور تعداد میں ہم سے کہیں زیادہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں بیگم کا شوہر پر جسمانی تعلقات کے دوران جنسی تشدد کا الزام، خاتون زخمی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
قوم کی یکجہتی
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شجاعت اور قربانی کے یہ کارنامے پیغام دے گئے کہ متحد قوم کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی، ہمارے نڈر ہیروز کی جرأت آج بھی آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیتی ہے، ہمارے ہیروز کی لازوال قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ آج پوری قوم اپنے شہداء، غازیوں اور ان کے ثابت قدم اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہے، شہداء اور غازیوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، افواجِ پاکستان ہمیشہ بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
قدرتی آفات میں امداد
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ قدرتی آفات و مصیبت کی گھڑی میں عوام کی بھرپور مدد کی، حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی میں بھی افواجِ پاکستان ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی۔ یومِ دفاع و شہداء انتہائی انکساری کے ساتھ منایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق قوم کی طرف سے ہمارے سپرد کی گئی ذمے داری کو ہمیشہ نبھانے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں، مسلح افواج ہمہ وقت چوکس اور ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
امن و استحکام کی خواہش
آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور طاقت عطا فرمائے، پاکستانی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان ہمیشہ پائندہ باد۔