پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے زیر اہتمام میلادالنبیؐ ﷺ کی سالانہ تقریب کا انعقاد

میلادالنبیؐ کی سالانہ تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر کے زیراہتمام میلادالنبیؐ ﷺ کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز عمران چوہدری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض حافظ عبدالرؤف نے انجام دیے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم حملے کی عینی شاہدی: ‘گولیاں اور راکٹ کہاں سے پھینکے جارہے تھے، کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا’
شرکاء اور نعت خوان
عید میلادالنبیؐ ﷺ کی بابرکت محفل میں بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان سوشل سنٹر شارجہ جن میں عمران رفیق، عمران اسلم، فراز صدیقی، عبد الرزاق، محمد عمر بلوچ، عتیق خان اور راشد الاسلام شامل تھے، نے شرکت کی۔ ثناء خوانوں نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نعت خوانوں میں محمد اصغر قادری، سرفراز مغل، فاروق چشتی، مزمل شیخ، اللہ رکھا مغل، محمد آصف، قاری مرتضی، محمد اعظم ورک، خان ذیشان گوہر، محمد علی قادری، اعجاز احمد قادری، قاری محمد عباس اور سرمد شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
تقریب کے مقاصد
محمد علی قادری اور دیگر نعت خوانوں نے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھا۔ مقررین نے سیرت نبوی کے موضوع پر تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکیں۔
شکریہ اور دعا
تقریب کے آرگنائزر عمران رفیق، فراز احمد اور محمد اکرم شہزاد نے تمام نعت خوانوں میں تحائف تقسیم کئے اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ شارجہ سینٹر میں منعقدہ جشن میلاد مصطفیٰ میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ خواتین کے لئے پردہ کا علیحدہ انتظام کیا گیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔