پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کے لیے وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
وینیوز کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ جنوبی افریقا سیریز کے خلاف میچز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ہوں گے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی ریکی ٹیم نے بھی ان تینوں وینیوز کا دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای
فیصل آباد میں وائٹ بال سیریز
ذرائع کا بتانا ہے کہ فیصل آباد میں وائٹ بال سیریز کے میچز ہوں گے، فیصل آباد 2008 کے بعد انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔جنوبی افریقا کا ٹیسٹ اسکواڈ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر لیڈر ہیں، ملک میں جیت لا رہے ہیں اور مضبوط بھی کررہے ہیں: فیصل واوڈا
ٹیسٹ میچوں کی تاریخ
ٹیسٹ میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ لاہور میں 12 اکتوبر سے شروع ہو گا۔
شیڈول کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔








