اگر ڈیم نہ بنائے گئے تو آئندہ بھی بھارت کی آبی جارحیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، دانیال چوہدری

اسلام آباد میں دانیال چوہدری کا بیان

اسلام آباد (آئی این پی )پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ڈیم نہ بنائے گئے تو آئندہ بھی بھارت کی آبی جارحیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ملک میں ڈیموں کی تعمیر پر سیاست نہیں کرنی چاہئے اور ملکی مفاد کے معاملات میں سب کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: مخدوم علی خان جسٹس مسرت ہلالی کو مسز ہلالی کہہ گئے

کالا باغ ڈیم پر سیاسی معاملات

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر کئی سالوں سے سیاست کی جا رہی ہے۔ اعتراض کرنے والوں سے اگر سوال کیا جائے کہ اس کی گہرائی اور چوڑائی کتنی ہے یا اس سے کیا نقصان ہو گا، تو ان کے پاس کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ہوتا۔ بدقسمتی سے آبی وسائل کو محفوظ کرنے والے معاملات پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تفصیلات طلب: پی ٹی آئی جلسہ میں شامل ریسکیو 1122 گاڑیوں کی معلومات

نظام نہروں کے مقاصد

انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کیلئے فیصلے کرنے چاہئیں۔ نہروں کا نظام بھی کسی کا پانی روکنے کیلئے نہیں تھا اور ڈیم بنانے کا مقصد بھی کسی کا پانی روکنا نہیں ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جو پانی ضائع ہوتا ہے اس کو مناسب طریقے سے بروئے کار لایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پانی کا خطرناک ہتھیار

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانی سب سے خطرناک ہتھیار ہے۔ کسی بھی ملک پر دھماکوں سے اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا بے وقت پانی چھوڑنے سے ہوتا ہے۔ ہندوستان اس پر سیاست کر رہا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے 300 سے زائد سمال ڈیمز بنا لئے ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے پاکستان میں سیلابی ریلا چھوڑا ہے جس پر افسوس کیا جا سکتا ہے۔

آبی جنگ کی تیاری

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے ڈیم بنا کر اس کا انتظام کرنا چاہئے۔ آبی جنگ میں اگر ہم نے مکمل انتظام نہ کیا تو ہمیں نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...