رجب بٹ اور ایمان کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی

رجب بٹ کی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کی افواہوں کی حقیقت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی گردش کرتی افواہوں کے باعث خبروں میں رہے، تاہم یہ افواہیں آخرکار غلط ثابت ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ علی کی “کلرز آف پاکستان” پینٹنگ نمائش جدہ کے ادھم آرٹ گیلری میں
ایمان رجب کا سسرال واپس آنے کا موقع
تفصیلات کے مطابق 7.3 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب حال ہی میں اپنے سسرال واپس پہنچی ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ والدین اور بہن غزل نے ایمان کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس طرح یہ ثابت ہوگیا کہ رجب اور ایمان کے درمیان علیحدگی کی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی تھیں جو مختلف فین پیجز نے پھیلائی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: یا تم رہو گے یا ہم، یا منزل پائیں گے یا سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے، علی امین گنڈاپور
خاندانی ملاقات اور معافی
اس موقع پر خاندان کے تمام افراد نے اپنے خیالات اور خوشی کا اظہار کیا۔ جبکہ رجب بٹ نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنے اہل خانہ اور ایمان کے ساتھ گفتگو کی اور سب کے سامنے اپنی بیوی سے معافی بھی مانگی۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کیا کہ جو معاملات چل رہے تھے، اس وجہ سے وہ پچھلے چھ سے آٹھ ماہ کے دوران ان کی زندگی میں آنے والی خوشیوں کو شیئر نہیں کرسکے۔
نئی خوشخبری
ایمان نے بھی اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ اور رجب جلد ہی والدین بننے والے ہیں اور مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔