جاپان میں بھتیجے نے خراٹوں سے تنگ آ کر اپنے چچا کو زہر پلا دیا
جاپان میں نوعمر بھتیجے کی حیرت انگیز حرکت
ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جاپان میں خراٹوں کی وجہ سے اپنے چچا کو زہر دینے کی کوشش کرنے والے نوعمر بھتیجے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی
خراٹے اور زہر
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس میں 18 سالہ لڑکے نے اپنے چچا کو شدید خراٹے لینے کی وجہ سے زہر دے دیا، لیکن خوش قسمتی سے چچا کی جان بچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے قطر پر حملے کے بعد روس کا رد عمل سامنے آگیا
چچا کی حالت اور قانونی کارروائی
جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکے نے 52 سالہ چچا کو سوپ میں زہر ملا کے پلایا جس کے باعث متاثرہ شخص کی حالت غیر ہوگئی۔ فوری علاج کی بدولت چچا کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے تاہم نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل کی کوشش کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لڑکے کا اعتراف
پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں لڑکے نے اپنا جرم قبول کیا، اور بتایا کہ اسے چچا کے خراٹے سخت ناگوار گزرتے تھے، یہی وجہ تھی کہ اس نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔








